• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں،136کنڈے ہٹائے گئے

پشاور ( جنگ نیوز ) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں کنڈے لگانے والوں اوربجلی کا غیرضروری استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورسز نے کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 136 کنڈے ہٹائے گئے ،30 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.22 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایچ ٹی اورایل ٹی کی 8 سپین تاریں اتاردی گئیں۔
پشاور سے مزید