• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: میڈیکل اسٹوڈنٹس کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت لایا گیا


بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گرفتار کیئے گئے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر سول لائن تھانے سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

ہتھکڑی لگے میڈیکل کے 75 اسٹوڈنٹس کو قیدیوں کی مخصوص وین میں ضلع کچہری لایا گیا۔

اس موقع پر میڈیکل کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان گرفتار طلباء کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

دوسری جانب طلباء کی گرفتاری اور آن لائن انٹری ٹیسٹ کے خلاف دیگر طلباء نے لیاقت پارک کے قریب مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے گرفتار طلباء کی فوری رہائی اور آن لائن انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔

پری میڈیکل کے طلباء و طالبات نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ کے خلاف شہر کے وسطی علاقے شہید فیاض سنبل چوک پر دھرنا دیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: میڈیکل داخلوں کے خلاف احتجاج جاری

احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو گزشتہ رات 353، 147، 186، 427، 471، 506، 337 سمیت مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

گرفتار طلباء کو سول لائن تھانے میں رکھا گیا، ان طلباء نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ کے خلاف دھرنے دیا ہوا تھا۔

پری میڈیکل کے طلباء و طالبات کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت آن لائن انٹری ٹیسٹ کی بجائے فزیکل ٹیسٹ لیا جائے۔

تازہ ترین