• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20: سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا


نیشنل ٹی20 کپ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

انور علی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سندھ نے 176 رنز کا ہدف 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔

عامر یامین 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ذیشان اشرف نے 34 اور زین عباس نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

انور علی، رومان رئیس، زاید محمود اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جواب میں سندھ کی 2 وکٹیں 33 رنز پر گر گئیں، شرجیل خان اور شان مسعود 10، 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد نے 15 اور حسن محسن نے 7 رنز بنائے جبکہ خرم منظور نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

138 پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انور علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

دانش عزیز 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، یوں سندھ کی ٹیم نے ہدف 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

تازہ ترین