پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق جس کو بتانا تھا بتادیا، پریس کانفرنس کرکے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ذاتی معاملات پر کسی کو تماشہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے، شرعی طور پر شادی کی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر قتل کے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، دیدار جتوئی ہمارے صوبائی رہنما ہیں، جن پر مقدمہ درج کروایا گیا۔
صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔