• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈ اسمتھ بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہو گئیں۔جمائما گولڈاسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استاد راحت فتح علی خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گانا گا رہے ہیں۔علاوہ ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ساتھ اور دیگر عملے کے اتھ بھی راحت فتح علی خان کی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’آج سیٹ پر عظیم راحت فتح علی خان صاحب کی ایک حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘یہ پوسٹ دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔تاہم فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی۔ جبکہ اس پروجیکٹ کے ساتھ بولی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

دل لگی سے مزید