• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی امراء اراضی کے انتقال کی منسوخی کیخلاف درخواست، عدالتی نوٹس وصول نہ کرنے پر مریم نواز کے گھر کے باہرنوٹس آویزاں کرنیکا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ) سول جج محمد عمران عاشق نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاتی امراء اراضی انتقال منسوخی کیخلاف دائر درخواست پر عدالتی نوٹس موصول نہ کرنے پر نوٹس مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے شریف خاندان کی طرف سے یوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں جاتی عمرہ کی 127کنال اراضی کے انتقال منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاتی امراء اراضی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر حکومت کارروائی کرنا چاہتی ہے، عدالت نے حکومت کو شریف فیملی اراضی انتقال منسوخی کی کارروائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

تازہ ترین