• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری پر ایس پی ملیر آفس پر دھاوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے متصل پاکستان ہاوسنگ سو سائٹی میں شادی کی تقریب میں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ پولیس نے پہنچ کر فائرگنگ کرنے کے ازام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کے ورثا کثیر تعداد میں تھانہ چشاہ لطیف اور ایس پی آف ملیر پہنچے اور وہاں ہنگامہ آرائی کی ۔ مشتعل افراد پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے ۔ ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق ایک شخص نے پولسی اہلکار پر پستول تان لی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور ہنگامہ آرائی کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین