• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس موذی وباء سے 11 افراد انتقال کر گئے۔

ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 40 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 258 مثبت آئے اس طرح کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 12 فیصد رہی۔

صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 876 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 63 میں کورونا کی تصدیق ہوئی، یہاں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 774 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں 782 افراد میں کورونا وائرس کی کی تصدیق ہوئی، جبکہ وائرس کے مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 54 ہزار 510 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 327 ہو گئیں۔

تازہ ترین