• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری:فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں 700 لیٹر پانی ملا دودھ تلف

مری میں فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 700 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائیاں مری کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کی گئیں جہاں دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 4 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 700 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا جبکہ ناقص دودھ لے جانے والی گاڑیوں پر 45 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید