• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: روسی ڈرون و میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین کے شہر کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی حملے سے سرکاری عمارت سمیت درجنوں عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

ان روسی حملوں میں 3 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے گزشتہ رات 69 یوکرینی ڈرون تباہ کر دیے۔

دوسری جانب یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر 805 ڈرون اور 13 میزائل داغے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید