• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے جس میں انہیں ایک مداح کو دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ آرمینیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رونالڈو اور پرتگالی ٹیم کے کھلاڑی ایریوان میں واقع اپنے ہوٹل سے تربیتی سیشن کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک مداحوں کا ایک ہجوم ان کی طرف لپکا، اس دوران ایک مداح قریب پہنچ گیا تو 40 سالہ رونالڈو نے اسے جھنجھلاہٹ کے ساتھ زور سے پیچھے دھکیل دیا۔

 یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ رونالڈو کے ایریوان آمد کے بعد سے ہی شائقین کا جنون عروج پر تھا، ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل تک شائقین مسلسل ان سے سیلفی اور آٹوگراف لینے کے خواہشمند رہے۔

رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، وہ اب تک پرتگال کی جانب سے 221 میچز میں 138 گول کرچکے ہیں، ان کے کیریئر کی نمایاں کامیابیوں میں یورو 2016ء اور یوئیفا نیشنز لیگ کے دو ٹائٹلز (2019 اور 2025) شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید