• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سندھ کی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر ابہام


سندھ کی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر ابہام سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق پر نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور سندھ کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو ووٹرز کی فہرستوں پر نظرِ ثانی کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔

سندھ کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے، کراچی کے ضلع وسطی کے 529 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زیادہ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں میں درج ہیں۔

ضلع شرقی میں 15 فیصد، سکھر میں 3 فیصد شماریاتی بلاکس کے ووٹرز کی تعداد آبادی سے زیادہ ہے۔

قمبر شہداد کوٹ میں 2 فیصد شماریاتی بلاکس کے ووٹرز کی تعداد آبادی سے زیادہ ہے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں مردم شماری میں ریکارڈ آبادی سے زیادہ ووٹرز کا اندراج ہوا ہے۔

تازہ ترین