• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IAEA کانفرنس کے موقع پر پاک، قازقستان وفود کی ملاقات

ویانا(نمائندہ جنگ) پاکستان اور قازقستان کے وفود نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 65ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین محمد نعیم نے کی جب کہ قازقستان کے وفدکی قیادت نائب وزیر خارجہ مسٹر اکان رخمیتلین نے کی۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر بھی ملاقات کے موقع پر شریک تھے۔ اس موقع دونوں ملکوں نے آئی اے ای اے کے زیراہتمام صحت ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں ممکنہ تعاون پر خیالات کا تبادلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک ویانا میں اپنے مستقل مشنز کے ذریعے اس سلسلے میں اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے،پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی پاکستان کی رکنیت کے لیے قازقستان سے تعاون کی درخواست کی،ملاقات کے اختتام پر دونوں وفود کے سربراہان نے تحائف کا تبادلہ کیا۔
تازہ ترین