• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا چور سے پوچھیں اس کا تفتیشی کون ہوگا، چیئرمین نیب تعیناتی شہباز شریف سے مشاورت نہیں ہوگی، فواد چوہدری


جہلم (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تعنیاتی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرینگے، (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نیب کے ملزم ہیں،چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے ان سے مشورہ لینا ایسے ہی ہے جیسے ہم چورسے پوچھیں گے کہ آپ کا تفتیشی کون ہوگا؟ 

الیکشن کمیشن کے نوٹسز پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کئی دفعہ اختلاف بھی ہوجاتے ہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہو جائینگے،نوازشریف اور اشرف غنی ڈالر لیکر باہر گئے دونوں ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، ایک دبئی ، دوسرا لندن میں بیٹھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے ہم حقائق سامنے لائے توانگلینڈ بورڈ پر دباؤبڑھا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش بورڈ پر ناراضگی کا اظہار کیا، یہ ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے پاکستان کا وقاربلند کرنے والا ملک میں وزیراعظم ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماضی میں کبھی کسی لیڈرنے اس طرح کشمیرکا مقدمہ نہیں لڑا، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کیخلاف عالمی سازش شروع کردی گئی، نوازشریف جیسے سیاست دانوں کو اپنی ذات سے آگے کوئی چیز نظر نہیں آتی، نوازشریف اوراشرف غنی ایک جیسی زندگی گزاررہے ہیں کیونکہ عوام کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے۔

تازہ ترین