نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے 102رنز کا ہدف 17 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کیا۔
عبدالبنگل زئی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بسمہ اللہ خان نے 28 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کے نسیم شاہ، حسان خان اور خوشدل شاہ نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم 17 اعشاریہ 5 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی پہلی فتح اور سدرن پنجاب کی مسلسل تیسری شکست ہے۔