• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ہسپانوی کمپنی سے تین ارب ڈالر کے 56 فوجی طیارے خریدنے کا معاہدہ

نئی دلی کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت یورپی کمپنی ایئربس سے 56 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے خریدے گا۔

بھارتی وزارت دفاع نے یورپی کمپنی سے 21 ہزار کروڑ روپے یعنی تین ارب ڈالر مالیت کے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

اس حوالے بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی نے دو ہفتے قبل اس معاہدے کی منظوری دی تھی۔

نئے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے سی 295 بھارتی فضائیہ کے پرانے ایورو ایئرکرافٹ کی جگہ لیں گے۔

معاہدے پر بھارتی وزارت دفاع اور ایئر بس ڈیفینس اینڈ اسپیس اسپین نے دستخط کیے۔

تازہ ترین