• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب کو قانونی نوٹس

اسلام آباد (حنیف خالد) شوگر ملز مالکان نے حکومت پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ یہ نوٹس پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل‘ سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو آج وصول ہو گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون (PSMA) کی رکن شوگر ملوں کی ہدایت پر یہ نوٹس بھیجا گیا ہے جو پرائس کنٹرول اینڈ پریونشن آف پرافیٹرنگ اینڈ ہورڈنگ آرڈر 2021ء کے تحت قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ہے۔ پرائس کنٹرول اور پریونشن آف پرافیٹرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977ء کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے پاس زیر سماعت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے رٹ پٹیشن نمبر 48537 آف 2021ء کے تحت عبوری تحفظ پی ایس ایم اے کو دے رکھا ہے اور اسکے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوگر ملوں کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے عبوری پروٹیکشن کے حوالے سے ریلیف دیا ہے۔ یہ تمام امور کنسالیڈیٹ کئے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے تعین ہونیوالا ہے‘ اس کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 29ستمبر 2021ء بدھ کو ہو گی۔ کین کمشنر پنجاب زمان وٹو مذکورہ کیس کی کارروائی اور عبوری حکم امتناعی کے اجراء سے بخوبی آگاہ ہیں۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایم اے کی ممبر شوگر ملوں کو مقامی ڈپٹی کمشنرز‘ اسسٹنٹ کمشنرز اور کین کمشنر پنجاب کی طرف سے زبانی ہدایت کی گئی کہ حکومت زبردستی ان شوگر ملوں سے چینی کے سٹاک اٹھا لے گی۔

تازہ ترین