کامیڈین و اداکار عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولنس پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔
ایئر ایمبولینس فلپائن کے شہر منیلا سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی گزشتہ روز حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے تھے، اس کی بنا پر ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی۔
گزشتہ روز اداکار عمر شریف کے ڈائیلیسز کے دوران بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا، عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا۔