• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا روانگی سے قبل عمر شریف کا طبی معائنہ

لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کا، علاج کیلئے امریکا روانگی سے قبل اسپتال میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عمر شریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جارہے ہیں، روانگی سے قبل کورونا کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال عمر شریف کو ڈائلیسز کی ضرورت نہیں، حالت بہتر ہے۔

دوسری جانب عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولنس فلپائن سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

تازہ ترین