معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شاہد مجید
کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈوکیٹ نے پاکستان کے ازلی ہمسایہ دشمن ملک بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب ٓآپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ھے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونا پوری قوم کےلیے باعث فخر اور جشن فتح ایک زبردست خوشی کا موقعہ ہے۔