• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں تیز بارش

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں تیزبارش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مسلسل بارش سے گلیوں میں پانی کے ریلے داخل ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے ضلع یاوتمال میں مسافر بس ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے 7 اضلاع میں بارش کے الرٹ جاری کررکھے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ممبئی میں اس سیزن میں 3 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین