• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفر، پوسٹنگ پر براہ راست کیس، سندھ ہائیکورٹ میں دائر نہیں کیا جا سکتا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اعلیٰ پولیس افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے فیصلہ تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفر، پوسٹنگ پر براہ راست کیس سندھ ہائیکورٹ میں دائر نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متاثر فریق سول سرونٹ، سروس ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے جبکہ مذکورہ درخواستیں کسی متاثرہ سول سرونٹ نے دائر نہیں کیں۔ مذکورہ درخواستیں غیر متعلقہ افراد کی جانب سے دائر کی گئیں۔ قوانین وفاق کو کسی بھی صوبے میں سول سرونٹ، پی ایس پی افسران کے تبادلے کا اختیار دیتے ہیں۔ روٹیشن پالیسی کے تحت وفاق کو تبادلے یا تقرری سے نہیں روکا جا سکتا۔

تازہ ترین