• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا تعلق شریف خاندان سے نہ ہوتا تو کبھی کونسلر منتخب نہ ہوتا، فیاض چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا تعلق شریف خاندان سے نہ ہوتا تو کبھی کونسلر منتخب نہ ہوتا، حمزہ شہباز یہاں دو دن پہلے پشتو لمبی غزل دو دونی چھتی والا پہاڑا سنا کر گئے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ برطانیہ کی مجسٹریٹ سطح کی عدالت کا فیصلہ آیا جو عدالتوں میں سب سے چھوٹی عدالت ہوتی ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کی مشکوک ٹرانزکشن کے حوالے سے تفتیش کی، جو سب سے چھوٹی برطانوی عدالت نے فیصلہ دیا اس کو پاکیزہ انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے اس ایجنسی کی رپورٹ پیش کر کے کہا کہ میں سادھو ولی ہوں، شہباز شریف نے ایک گھنٹے کی گفتگو میں رمضان شوگر مل کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں کیا۔

 ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ انہوں نے رمضان شوگر ملز کے 47 جعلی بینک اکاؤنٹس کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، مشتاق چینی والا پاپڑی والا جعلی و اصلی اکاؤنٹس والوں کی بھی بات کریں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز و حمزہ کے دور میں سلمان شہباز کے ذاتی دوستوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں 19 گریڈ پر تعینات کیا گیا، یہ روزانہ کی بنیاد پر رشوت کے پیسے اکٹھے کرتے تھے اور پھر جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں جمع کرواتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عثمان بزدار پر الزام لگا رہے ہیں جو پرافٹ پر پرویز الہیٰ سے صوبہ لیکر مقروض کر کے دے کر گئے، حمزہ کی جانب سے عثمان بزدار پر الزام تراشی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ میں منتظر ہوں کہ شہباز شریف کس دن رمضان شوگر مل کیس کی پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ساڑھے پانچ سو سے چھ سو ارب نیب نے وصول کیا ہے اور پنجاب سے تقریب اڑھائی ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

تازہ ترین