• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’دُعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دُعا کریں۔‘

تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی والدہ کو آخر کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے حدیقہ کیانی کی والدہ کے لیے دُعا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں جلوہ گر ہوکر اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔

تازہ ترین