• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم بھی عمر شریف کی وفات پر رنجیدہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم بھی عمر شریف کی وفات پر رنجیدہ ہوگئے۔

ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہنسانا مشکل ترین کام ہے، عمر شریف یہ کام بہت مہارت سے کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عمر شریف کی کامیڈی کو انجوائے کیا ہے، سب کو ہنسانے والا آج سب کو رلا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی عمر شریف کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا۔

رمیز راجا نے کہا کہ عمر شریف اپنی فیلڈ میں بہترین تھے، ان کا مزاح لیجنڈری تھا۔

بابراعظم نے کہا کہ عمر شریف بلاشبہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور ہمارے لیجنڈ تھے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کامیڈی کے بادشاہ کا انتقال بہت دکھ کی خبر ہے، عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

تازہ ترین