• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کہاں تدفین چاہتے تھے؟ بیٹے نے بتادیا


پاکستان کے لیجنڈی کامیڈین عمر شریف کے بیٹے نے تدفین کے حوالے سے والد کی خواہش بتادی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ والد اب ہم میں نہیں رہے، وہ خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

لیجنڈی کامیڈین کے بیٹے نے مزید کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ والد عمر شریف کی مغفرت کے لئے دعا کریں۔

عمر شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ انتظامات ہورہے ہیں، جیسے ہی فائنل ہوگا، نماز جنازہ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد عمر شریف کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں ہو۔

عمر شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں والد کی تدفین کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین