• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات پر گریٹ ڈبیٹ میں دلچسپ بحث


انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے معاملے پر جیونیوز کی گریٹ ڈبیٹ میں دلچسپ بحث ہوئی۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال نے انجام دیے۔

حکومت کی طرف سے اس ڈبیٹ میں وفاقی وزیر شبلی فراز اور وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے حصہ لیا اور حکومتی موقف رکھا۔

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ کے خرم دستگیر اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ملک کے انتخابی نظام میں بہتری سے متعلق اپنی رائے دی۔

اس ڈیبیٹ میں انتخابی امور کے ماہر احمد بلال محبوب اور فافن کے چیف ایگزیکٹو مدثر رضوی نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

حکومت نے اس موقع پر اگلے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کروانے پر اصرار کیا۔

ن لیگ اور پی پی رہنماؤں نے ای وی ایم کو مسترد کردیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ ہمیں حکومت اور اس کی نیب پر اعتماد نہیں۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ 2017 میں الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کردی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے چار سال میں اس رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث ہی نہیں کروائی۔

تازہ ترین