• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صبا کی شوخیاں، نرمی ہوا کی، گُل کا پیراہن...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: ماہم ہاشمی

ملبوسات: عرشمان بائے فیصل رضا 

آرایش: Sleek By Annie

عکاّسی: ایم-کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

یہ سچ ہے کہ اگرحسین و دِل کش اور اسٹائلش پیراہن سے خود کو آراستہ کرلیاجائے، تو پھرچاہے جیسا بھی موسم ہو،کوئی بھی تقریب ہو،خواہ شادی بیاہ کی یا پھرکسی سال گرہ کی تقریب، سراپاحُسن قوسِ قزح کے رنگ ہی نہیں بکھیرتا، آس پاس کا سارا ماحول بھی خوشی سے جُھوم اُٹھتا ہے۔تو آج ہم نے اپنی بزم کچھ ایسے ہی حسین و دِل کش پہناووں سے آراستہ کی ہے کہ ان سے سج دھج کر آپ خود تو خوش ہوں گی،اطراف کا ماحول بھی خوش گوار ہوجائے گا۔

ذرا دیکھیے،ڈارک امپیریل بلیو ساٹن سِلک میں کیسی پیاری سی گھیر دار میکسی ہے،جس پر طلائی اور سُرخ زری کے کامبی نیشن میں گول دائروں میں کیا گیا شیشہ ورک خُوب جچ رہا ہے۔نیٹ کی سیاہ میکسی کے منفرد انداز کے بھی کیا ہی کہنے کہ فِرل کی ملٹی لیئرز اور گلے کے ایک جانب سُرخ و سفید پھولوں کا بنچ خوش گوار تاثر دے رہا ہے۔پھر ہلکے گلابی ساٹن سِلک میں فرنٹ اوپن ڈبل لیئر میکسی کی جدّت و ندرت بھی اپنی مثال آپ ہے۔

میکسی کی اَپرپر فلاور ایمبرائڈری حسین لگ رہی ہے،تو فرنٹ اوپن ڈبل لیئر کا اِنر پلین ہے،جب کہ بیل باٹم سلیوز بھی خاصی اسٹائلش ہیں۔ ایک دوسرے انداز میں سیاہ ٹراؤزر اور قدرے چھوٹی شرٹ کے ساتھ نیٹ میں ویسٹرن اسٹائل میںاَپر ہے، جس کے ساتھ نیٹ کی کوٹی ہے۔تو دھانی رنگ ساٹن سِلک میکسی بھی اپنے حُسن و دِل کشی میں یکتا ہی معلوم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین