پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کی قبر کی تیاری شروع کردی گئی۔
عمر شریف جو 2 اکتوبر کو جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے، ان کے بیٹے نے تدفین کے حوالے سے لیجنڈری کامیڈین کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سندھ حکومت نے عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں کرنے کے انتظامات کرنے کی اجازت دی تھی۔
عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے پاس عمر شریف مرحوم کی قبر کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔
آج جرمنی لیجنڈری کامیڈین کی نماز جنازہ ادا کی گئی، پاکستان میں ان کی نماز جنازہ پڑھانے کی ذمے داری مفتی تقی عثمانی نے قبول کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اداکار عمر شریف کی میت بدھ کی صبح 5 بجکر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔