• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے مداح ممبئی میں ان کی رہائش گاہ ’منّت‘ کے باہر اداکار اور ان کی فیملی کی حمایت میں جمع ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کنگ خان کے مداح اپنے ہاتھوں میں اداکار کی تصاویر اور مختلف قسم کے پوسٹرز اور بینرز تھامے ان سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔

اس کے علاوہ اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداح سوشل میڈیا پر بھی ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انہیں سمجھ نہیں آتی کہ کوئی اس زمین کے سب سے بڑے ستارے کی ساکھ کو کیوں داغدار کرنا چاہتا ہے۔‘

صارف نے مزید لکھا کہ ’شاید اس لیے کہ وہ یہ سب براہ راست شاہ رخ خان کے ساتھ نہیں کر سکتے تھے تو انہوں نے اب ان کے بچوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہم ہمیشہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔‘

صارف نے مزید لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کے استعمال کے جرم میں گرفتار ہونے کے بعد سے اداکار کے قریبی دوست، عزیز و اقارب اور ساتھی اداکار ان کی مکمل حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین