• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کی بحالی، ویانا میں مذاکرات جلد شروع ہوں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے۔

ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اشارے ملے تھے کہ امریکا معاہدے کی عملداری کے لیے دوبارہ دلچسپی لے رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ٹیلیفون پر ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی پر بات کی ہے۔

تازہ ترین