• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک اپارٹمنٹ کیس، زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے نیو یارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ درخواست کے مطابق لاہور میں ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ درخواست کے ساتھ آصف زرداری نے 23 جون کی چیک اپ رپورٹ ، شیخ زید ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی ہیں۔

تازہ ترین