• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات لکس اسٹائل ایوارڈز2021 کی میزبانی کریں گی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء  میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہوئی نظر آئیں گی۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ  لکس اسٹائل ایوارڈز کی میزبانی کے حوالے سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء کے لیے بہت پرجوش ہیں کیونکہ وہ 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹیج پر ڈانس پرفارمنس دیں گی اور اس کے علاوہ اس ایوارڈ شو کی میزبانی بھی کریں گی۔


انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈزکی کامیابی کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی اس ایوارڈ شو کی کا میابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ مہوش حیات نے ورچوئل لکس اسٹائل ایوارڈز 2020ء میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھےجو کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث معمول کے مطابق منعقد نہیں کیے جاسکے تھے۔

تازہ ترین