پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نیب آرڈیننس کا پوسٹ مارٹم کردیا۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکہ مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔