• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کی درخواست خارج


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹس سے سنیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ وکلا کی باڈیز موجود ہیں آپ ان کے پاس جائیں یہ فورم نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے معین الظفر خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس سے چیف جسٹس اور ججز کی سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کہا جائے کہ وہ ججز تعیناتی کے سوال سے متعلق بھی وضاحت کریں۔

درخواست میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری ٹو صدر اور رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

تازہ ترین