• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنجے مرد کوروناوائرس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں؟

کورونا وائرس پر کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ انکشاف سامنے آ یا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے گنجے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عام مردوں کے مقابلے میں بالوں سے محروم مرد اس وبا کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

محققین کی جانب سے گنجے مردوں میں اس وبا کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرات اور اموات کی شرح کی وجہ مردوں کے ہامونز کو قرار دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مردوں میں پائے جانے والا ہارمون ’اینڈروجین‘ گنج پن کا سبب بنتا ہے جبکہ اینڈروجن ہارمون ہی کورونا وائرس کو گنج پن کے شکار مردوں پر حملے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ ہیں، اسی سے متعلق مزید جاننے کے لیے مردوں میں پائے جانے والے ہارمون ’ٹیس ٹس اسٹیرون‘  اور کورونا وائرس کے درمیان تعلق پر بھی  تا حال تحقیق جاری ہے ۔

تازہ ترین