پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت کی خبر غم کا باعث بنی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے یہ بات محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے حوالے سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر انتہائی رنج، غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں ڈاکٹر صاحب کا کردار کلیدی تھا۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں محسنِ پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔