قومی کرکٹر عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ بورڈ باصلاحیت کھلاڑیوں کو 3 سال لیگ کرکٹ کھلا کر قومی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اُن کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکا میں ہی کھیلیں گے۔