• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پرویز خٹک

وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اپنی جیب بھرنے کے لیے قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دلیر لیڈر ہیں، وہ کسی کی ڈیکٹیشنز پر نہیں چلتے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔

تازہ ترین