• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال کی خبر سُن کر شدید دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک پرویز مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّٰہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  نے کہا کہ ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں، محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کےساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔

لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔

تازہ ترین