• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی مرحوم پرویز ملک کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی رہائش گاہ جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال بھی شہباز شریف کے ساتھ تھے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مختصر علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق انہیں گھر میں دل کا دورہ پڑا۔ جس پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگئے۔

تازہ ترین