• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر آٹھویں روز بھی آمد و رفت کیلئے بند

کسٹم ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر آٹھویں روز بھی ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق سرحد کی بندش سے دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے کچھ مطالبات کے سلسلے میں باب دوستی کو بند کر رکھا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ تجارت بحالی کے لئے پاک افغان حکام میں رابطے جاری ہیں۔

تازہ ترین