• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزدگی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سیریس مین‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے بین الاقوامی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کا اپنی بین الاقوامی ایمی ایوارڈ میں نامزدگی کے بارے میں کہنا ہے کہ ایوارڈ صرف اس وقت اہمیت رکھتے ہیں جب وہ کسی قابل اعتماد ذریعے سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’سب سے اہم یہ ہے کہ آپ ایوارڈ کہاں سے وصول کر رہے ہیں، اگر ایوارڈ صرف وقار کے لیے دیئے جائیں تو یہ اچھا کام کرنے کے لیے حوصلہ بڑھاتےہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اور یہ ایوارڈ تو اُنہیں ایمیز سے موصول ہو رہا ہے، انہوں نے اپنے وقار کے لیے کام کیا ہے اور اپنے کام سے سینما کو فروغ دیا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’اِس نامزدگی نے اُنہیں اِن کے کام کی تعریف سے زیادہ اعتماد اور وقار  دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ کے یقین کو اور مضبوط بناتا ہے کہ آپ چوہوں کی دوڑ میں نہیں ہیں۔‘

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ مضبوط ہیں، جیسا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں یا جس کام کا انتخاب کر رہے ہیں وہ صحیح ہے۔‘

نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ ’اُنہیں توقع نہیں تھی کہ وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوں گے۔‘

تازہ ترین