• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل کی بہو نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے شوہر سلمان فیصل سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے دوبارہ ملنے کے حوالے سے سوال کررہے ہیں تو یہ بات میں واضح کردوں کہ ہم کبھی علیحدہ ہی نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم شادی شدہ ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔

نیہا ملک نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہماری خوشحال، کامیاب اور خوشیوں بھری زندگی کیلئے دعا کیا کریں۔

انہوں نے یہ بھی  لکھا کہ آپ سب کے سوالات میرے لیے بہت اہم ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل عالیشان طور پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین