• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا پرائیویٹ جاسوس نکلا



شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا پرائیویٹ جاسوس نکلا، آریان کے دوست ارباز مرچنٹ کا ہاتھ پکڑے بی جے پی کارکن کا معما حل نہ ہوسکا، مہاراشٹرا حکومت میں کابینہ کے وزیر نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورے کیس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ گئے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کہا کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد جو تصویر وائرل ہوئی تھی وہ کے پی گوساوی نامی شخص نے لی تھی جو ایک پرائیویٹ جاسوس ہے۔

نواب ملک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جو شخص آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن منیش بھانوشالی ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے نواب ملک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 10 لوگوں کے نام بتائے جنہیں انہوں نے آزاد گواہ کہا ان میں کے پی گوساوی اور منیش بھانوشالی کے نام شامل ہیں۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ 

دہلی کے وکیل نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کو نامناسب قرار دے کر ان کے خلاف شکایت درج کروادی۔

محبوبہ مفتی نے آریان خان کے حق میں کہا تھا کہ بھارتی ایجنسیاں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے پیچھے اس لیے پڑی ہیں، کہ نام کے ساتھ خان لگا ہے۔

تازہ ترین