امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے۔
منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے دیہی علاقے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے۔
انہوں نے حالیہ پنڈورا لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا اور پاناما لیکس کے معاملات کو انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔