اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری تاریخ کے اس نازک مرحلے میں امن،استحکام اور ترقی کیلئے افغان عوام کی مدد کریں،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، منگل کوسی آئی سی اے کے چھٹے وزارتی اجلاس سے ویڈیو خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایشیاءمیں رابطوں اور اعتماد سازی اقدامات سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی اے) کا بر اعظم ایشیاءمیں امن ،سلامتی اور ترقی کیلئے اہم پلیٹ کی فراہمی میں اہم کردار ہے،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کے ذریعے 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر بھی حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔