• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم کا لکس اسٹائل ایوارڈز میں چمکیلا انداز مداحوں کو بھا گیا۔

انہوں نے خود بھی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چمکنے سے خوفزدہ نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے شریک ہوئیں جس کے چرچے ہر جانب ہیں۔


اداکارہ ریشم نے اپنے اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تھوڑا سا چمکنے سے ہرگز مت گھبرائیں۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کیلئے انہوں نے ڈیزائنر اقبال حسین کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین