• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ’رنگ محل‘ کا دوسرا سیزن بننے جا رہا ہے؟

پاکستان کے معروف اداکار علی انصاری کے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال پر اُن کے مداحوں نے ہاں کر دی ہے۔

حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹا گرام اسٹوری پر مداحوں سے سوال پوچھ کر ڈرامہ شائقین کو خوش کر دیا ہے۔

علی انصاری نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے سپر ہٹ ہونے والے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل ‘ سے متعلق مداحوں سے پوچھا کہ ’کیا آپ رنگ محل کا دوسرا سیزن دیکھنا چاہیں گے؟‘

علی انصاری کا یہ سوال پوچھنا ہی تھا کہ اس ڈرامے کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

علی انصاری کے مداحوں نے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی جانے والی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جواب میں ’ہاں‘ کی لائن لگا دی ہے۔

شائقین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ رنگ محل کے دوسرے سیزن میں بھی یہی کاسٹ اور فنکار دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین