• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہور بلیدی کا بلوچستان میں سیاسی بحران پر وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے وزیراعظم عمران خان سے صوبے کے سیاسی بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی بحران پر بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان مداخلت کریں تاکہ صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہ آئے۔

بی اے پی کے قائمقام صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی اختلاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان پابند ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر 7 روز میں اجلاس طلب کریں۔

ظہور بلیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کو موقع دیا لیکن وہ اب اکثریت کھوچکے ہیں، انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تازہ ترین